مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ ، بہیمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے دارالحکومت صنعاء میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاء میں ایک قید خانے کو نشانہ بنایا، جنگی طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180 کے قریب قیدی موجود تھے۔
جیل کے ایک گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی طیاروں کے پہلے حملے میں جیل کا ایک حصے تباہ ہوا جب کہ قیدیوں کےفرار ہونے کے دوران مزید بمباری کے نتیجے میں عمارت کے دیگر حصے بھی تباہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سعودیہ کی مجرمانہ بمباری میں 30 افراد ہلاک ہوئے جو سب قیدی تھے اور حملے میں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ